تازہ ترین

نیو کراچی میں گتے اور تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی

آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

نیو کراچی میں گتے اور تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی
نیو کراچی میں صبح سویرے گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ تولیہ فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری میں موجود تمام افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔۔ آگ کی اطلاع پر چار فائر ٹینڈرز اور چھ واٹرباوزرز نے پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ بجھائی۔۔ فیکٹری مالک کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔۔ جبکہ فائربریگیڈ روائتی تاخیر سے پہنچی۔۔ جس کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا گتہ، تولیہ اور دھاگا جل گیا جبکہ مشینری بھی بُری طرح متاثر ہوئی۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close