کرسمس اور نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ہو شیار
کراچی پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
کراچی پولیس کا کرسمس اور نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا اجلاس میں پچیس دسمبر کو شہر بھر اور خصوصی طور پر مزار قائد پر سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی،اجلاس میں بتایا گیا کہ ہوائی فائرنگ جرم ہے، اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جائے گا،جس کے تحت دس سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے،یہ جرم ناقابل ضمانت بھی ہے،کرسمس اور نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔