تازہ ترین

عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آگیا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسکروٹنی رپورٹ کے اجرا پر میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے، عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکانٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے ہیں، انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں جبکہ یہ بات اب واضح ہوچکی ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں کرپشن کرکے ملک کو لوٹا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے، عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا اور اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔پاکستان میں غریب ،غریب سے غریب تر مگر عمران امیر تر ہو گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکسان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ ناصرف پارٹی کرپشن کے حوالے سے گھنائونا فردجرم ہے بلکہ اس سے منافقت کا پردہ بھی چاک ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح عمران خان کا ٹیکس ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ اقتدار کے بعد ان کی آمدنی میں 50 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close