وفاقی حکومت ایساکام نہ کرے جو ناممکن ہو، وزیراعلی کا مشورہ
وفاقی حکومت ایساکام نہ کرے جو ناممکن ہو، وزیراعلی کا مشورہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کورونا وبا کی روک تھام کیلئے سندھ کو ایکشن لینا پڑے گا، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہےکہ سندھ حکومت پر امن احتجاج کرنے والوں کو نہیں روکے گی۔ صوبوں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں نہیں لیاگیا ،صوبوں کو اعتماد میں لیاجائے، اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لےکرہی بہترحل کی طرف جاسکتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے مشورہ دیا کہ وفاقی حکومت ایسی چیز نہ کرے جو ممکن نہ ہو ۔ کورونا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے وفاقی کچھ نہیں کرے گا اور وبا کی روک تھام کیلئے سندھ کو ایکشن لینا ہوگا۔