تازہ ترین

بھتہ خوری میں ملوث لیاری گینگ وار کارندہ گرفتار

 کراچی میں بھتہ خوری کی وارداتوں نے سراٹھایا تو کراچی پولیس سمیت حساس ادارے بھی حرکت میں آگئے ، بھتہ خوری میں ملوث لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار , میں شہر میں بھتہ خوری کے حالیہ واقعات میں ملوث ملزم گرفتار نیپئر پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار احمد علی مگسی گروپ کا کارندہ بدنام زمانہ ملزم سلمان عرف سلیمان شوٹر کو گرفتار کرلیا گیا ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراؤن بلڈرز کے دفتر میں داخل ہوکر احمد علی مگسی کی ہدایت پر 50 لاکھ بھتہ دینے کی دھمکی دی تھی۔ ملزمان پستول اور دستی بم سے لیس تھے، جیسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم سلمان نے پی آئ بی میں موجود بریانی کی دکان پر بھی فائرنگ کرکے خوف پھیلانے کی کوشش کی ملزم سلمان کراچی میں لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ مجرم احمد علی مگسی کے بھتہ خور گینگ چلا رہا تھا ملزم قتل ، ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے متعدد جرائم میں ملوث ہے ملزم نے تیس (30) سے زائد قتل ذاتی ، نسلی اور گروہ کی بنیاد پر کئے ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close