تازہ ترین

بوٹ بیسن میں گذشتہ رات فائرنگ کا واقعہ

موٹرسائیکل سوارخاتون اور مرد کو قتل کردیاگیا

بوٹ بیسن میں گذشتہ رات فائرنگ کا واقعہ،،، موٹرسائیکل سوارخاتون اور مرد کو قتل کردیاگیا

کراچی کےعلاقےبوٹ بیسن میں گذشتہ رات فائرنگ کرکےموٹرسائیکل سوارخاتون اور مرد کو قتل کردیاگیا ،مقتولین ہجرت کالونی کے رہائشی اور پڑوسی تھے، پولیس نےمقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں بوٹ بیس کےقریب گذشتہ شب نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل سوارخاتون اور مرد کوگولیوں کانشانہ بنایا،دونوں کوسر اور سینے میں تین تین گولیاں لگیں،پولیس کےمطابق دونوں کوریکی کرنے کےبعد ویران گلی میں روک کرقریب سےگولیاں ماری گئیں، مقتول کی شناخت عدنان اورمقتولہ کی شناخت عینی کےنام سےہوئی، دونوں ہجرت کالونی کےرہائشی اور پڑوسی تھے۔۔پولیس کےمطابق مقتول غیرشادی شدہ اورمقتولہ شادی شدہ تھی۔۔پولیس نے عدنان کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔۔جبکہ مقتولہ کےشوہریا کسی اور عزیز نےاب تک پولیس سےرابطہ نہیں کیاہے۔۔پولیس مختلف پہلوں سےواقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close