تازہ ترین

اپوزیشن نے عدم اعتماد کو کھیل سجھ رکھا ہے، شیخ رشید

اپوزیشن نے عدم اعتماد کو کھیل سجھ رکھا ہے، شیخ رشید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنھیں شوق ہے وہ تحریک عد م اعتماد لے آئیں، عثمان بزدار

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے عاقبت نااندیش عناصر نے عدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ،دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کے ڈٹ کر مقابلے کاعزم کیا، ،عثمان بزدار نے کہا کہ سیاست میں منفی رویے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، اپوزیشن صرف اقتدار کی خاطر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، عدم اعتماد کی باتوں میں شکست خوردہ اپوزیشن کی طرح کوئی جان نہیں، جنہیں شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئیں، شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کیلئے کر رہے ہیں، ، نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close