جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ
جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں سےفائرنگ کےتبادلے میں دو سپاہی جام شہادت نوش کر گئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید سپاہیوں میں حوالدار محبوب عالم اور سپاہی سلیمان شوکت شامل ہیں، جبکہ دہشتگردوں سےفائرنگ کےتبادلے میں ایک سپاہی زخمی بھی ہوا، جنوبی وزیرستان میں پش زیارت کےپاس چیک پوسٹ پر فائرنگ گزشتہ رات کو کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی فوری جوابی کارروائی کی گئی، علاقے کی کلیئرنس کےلئے آپریشن جاری ہے۔