تازہ ترین

سندھ کے وزیر تعلیم نے رواں برس صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں لہذارواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی انہوں نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے شیڈول میں موسم سرما کی تعطیلات شامل نہیں ہیں اس لیے موسم سرما کی چھٹیوں کافی الحال کوئی امکان نہیں تاہم نومبر کے آخر میں این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close