کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا
ملک بھر میں پینسٹھ سال اور زائد عمر کے بزرگ شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا، وفاقی وزریر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پینسٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے شہری رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، بزرگ شہری رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر ڈبل ون ڈبل سکس پر بھیجیں، انشااللہ پینسٹھ سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کو ویکسین مارچ سے لگنا شروع ہوگی۔