تازہ ترین

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے عمران خان کے جھوٹے وعدوں کا پول کھول دیا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ منظر عام پر آگئی،،، 180ممالک میں پاکستان کا 124ویں نمبر پر آگیا،،، سال 2019میں پاکستان کا نمبر 120واں تھا،،، رپورٹ عمران خان کے جھوٹے بیانیے اور الزاما پر طمانچہ ہے، ترجمان ن لیگ

 پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں ایک سو اسی ملکوں میں پاکستان کا ایک سو چوبیس نمبر پر آگیا،مریم اورنگزیب زیب نے رپورٹ کو عمران خان کے جھوٹے بیانئے پر طمانچہ قرار دے دیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں کہ رپورٹ نے حکومتی جھوٹے وعدوں کو پول کھول دیا ہے، شہباز گل کا کہنا ہے کہ رپورٹ پر پٹواری خوشیاں منارہے ہیں، رپورٹ انگلش میں ہے جب ترجمہ ہوگا تو پتہ چلے گا آپ پھر پکڑےگئے، مزید تفصیلات اس رپورٹ میں وی او ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق عالمی فہرست پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ،رپورٹ کے مطابق کرپشن سے متعلق ایک سو اسی ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا رینک ایک سو چوبیس ہو گیا ہے، دو ہزار انیس میں کرپشن سے متعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک ایک سو بیس تھا رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ عمران خان کے جھوٹے بیانیےاور الزاما ت کے منہ پر طمانچہ ہے،سلیکٹیڈ حکومت نے صرف کرپشن، کمیشن اور چوری میں ترقی کی پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر بولے کہ رپورٹ نے عمران خان کے جھوٹے وعدوں کا پول کھول دیا،حکومت اور نیب کے دعووں کے برعکس ملک میں کرپشن میں اضافہ ہی ہوا ہے  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ نواز شریف زمانے کی کرپشن کا انڈیکس ہے، رپورٹ میں لگایا گیا ڈیٹا دو ہزار سترہ اور اٹھارہ میں پبلش ہو چکا ہے،، رپورٹ پر پٹواری خوشیاں منارہے ہیں، رپورٹ انگلش میں ہے جب ترجمہ ہوگا تو پتہ چلے گا آپ پھر پکڑےگئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close