تازہ ترین

سال 2020طلبہ کےلیے دلچسپی کا باعث رہا

پورے سال توجہ پڑھائی سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد پر رہی

گزرے سالوں سےیکسر مختلف سال دوہزار بیس طلبہ کےلیے بڑا ہی دلچسپ سال رہا ، جس میں نہ تو پڑھائی پر زیادہ توجہ دی گئی بلکہ امتحانات دیئے گئے نئی کلاسزمیں پروموٹ کردیا گیا، ۔  سال دوہزار بیس تعلیمی سلسلے کا تجرباتی دور رہا.. ، تاریخ میں پہلی مرتبہ سات ماہ سے زائد عرصے تک تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ طلباء و طالبات کو بغیر امتحان لیے پروموٹ کیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث درجنوں چھوٹے پرائیویٹ اسکولز مالی خسارے کے باعث بند ہوگئے۔ پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے کھلے، پھر حکومتی فیصلے کے بعد اچانک دوبارہ بند کردیئے گئے،آن لائن کلاسز جاری ہیں۔ امتحان پاس کرنے کیلئے بھی بچوں کو دن رات پڑھنا نہ پڑھا۔ سندھ میں نوے لاکھ اسکولوں کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ کیا گیا۔ جامعہ این ای ڈی نے پہلی مرتبہ فرسٹ ایئر کےنتائج کی بنیاد پر داخلے دیئے، آئی بی اے نے آن لائن کلاسز اور امتحانات لیے جبکہ صوبے کی سب سے بڑی جامعہ کراچی کا مالی خسارے مزید بڑھ گیا۔ سندھ کے تعلیمی بورڈز میں چار سال سے التواء چیئرمینز، سیکریٹری اور ناظم امتحانات کی تقرریاں بھی نہ ہوسکیں۔ خسارے میں جانے والے درجنوں چھوٹے پرائیویٹ اسکولز بھی بند ہوگئے، وزیر تعلیم اور سندھ سرکار کے تعلیم کے فروغ کیلئے کئے گئے وعدے اس بار بھی وفا نہ ہوئے، صورتحال پر وزیر تعلیم نے بھی موقف دینے سے گریز ہی رکھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close