تازہ ترین

ڈھرکی ٹرین حادثہ، 9 افسران و ملازمین معطل

ریلوے حکام نے ڈہرکی ٹرین حادثے کے ذمہ دار 9 افسران و ملازمین کو معطل کردیاہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد66ہوگئی ہے ۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ڈپٹی ڈی ایس شوکت شیخ، مجیب الرحمان اور مسرور انور کو معطل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح معطل کیے گئے افسران میں محکمہ ریلوے لاہور اور سکھر کے 6 افسران بھی شامل ہیں۔ ان میں محمد عمران ڈی ایم ای ٹو لاہور، سکھر ریلوے کے غلام قادر لاکھو، نہال خان، عبدالعزیز اور میر پورماتھیلو ریلوے کے قاضی شمس الدین کے ساتھ ریلوے افسر ابتسام الحسن بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثے کے 13 زخمی زیر علاج ہی، جن میں سے 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور جبکہ تمام میتیں ورثا کے حوالے کردیں گئی ہیں۔ڈہرکی ٹرین حادثے میں جاں بحق مزید ایک شخص کی لاش لودھراں پہنچا دی گئی، ٹرین حادثے میں لودھراں کے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے ۔کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں 66 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close