تازہ ترین

کراچی :سعید آباد میں ایک گھر سے 5 لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ

کراچی :سعید آباد میں ایک گھر سے 5 لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ
پانچوں لڑکیوں کو بازیاب کرالیا ،سعید آباد انویسٹیگیشن پولیس
19 سالہ آسیہ، 17 سالہ مریم، 15 سالہ خدیجہ، 19 سالہ صفری، اور 14 سالہ کبریٰ بازیاب
گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر لڑکیاں گھر سے فرار ہوئی تھیں،ایس ایس پی کیماڑی

کراچی کے علاقے سعید آباد میں ایک ہی گھر سے لاپتہ ہونے والی پانچ لڑکیوں کو بازیاب کرالیا گیا ترجمان ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق تھانہ سعید آباد انویسٹیگیشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پانچوں لڑکیوں کو بازیاب کرالیا ،گزشتہ ماہ پندرہ فروری کو سعید آباد کے رہائشی ضمیر عباس نامی شخص کی تین بیٹیاں اور دو بھانجیاں پر اسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہوگئیں تھی،لاپتہ لڑکیوں میں انیس سالہ آسیہ، سترہ سالہ مریم، پندرہ سالہ خدیجہ، انیس سالہ صفری، اور چودہ سالہ کبری شامل تھیں،ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق تھانہ سعید آباد میں مذکورہ واقع کا مقدمہ درج کرنے کے بعد لڑکیوں کی تلاش کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی،جس میں ٹیکنیکل ذرائع کے زریعے لاپتہ لڑکیوں کا سراغ لگا کر لڑکیوں کو بازیاب کر لیا گیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکیاں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر خود گھر سے فرار ہوئی تھیں،لڑکیاں کھنڈو گوٹھ نارتھ ناظم کے علاقے میں کرائے پر گھر حاصل کرکے رہائش پذیر تھیں،مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close