تازہ ترین

بھارت جی ٹوئنٹی کی صدارت کو غیرقانونی استعمال کررہا ہے، وزیرخارجہ

مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا، وادی جیل بن چکی، وزیرخارجہ

 بھارت جی ٹوئنٹی کی صدارت کو غیرقانونی استعمال کررہا ہے، وزیرخارجہ
مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا، وادی جیل بن چکی، وزیرخارجہ
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کشمیر کی حقیقت نہیں بدل سکتی، بلاول بھٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کیا جائے، آزادکشمیر اسمبلی میں خطاب
پانچ اگست کے اقدامات مسترد، کشمیریوں کے ساتھ ہیں، وزیرخارجہ
وہ جتنی چائے پینا چاہئیں پلاسکتے ہیں، ملک کا دفاع کریں گے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت جی ٹوئنٹی کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا ہے۔آزاد کشمیر اسمبلی سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، مقبوضہ کشمیر جیل بن چکا، کشمیریوں کی زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں۔بھارتی اقدامات عالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیر کی حقیقت کو نہیں بدل سکتی، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، پاکستان 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کرتا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کیساتھ ہیں، پاکستان کا لفظ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔بلاول نے مزید کہا کہ وہ جتنی چائے پینا چاہیں پلا سکتے ہیں مگر اپنے ملک کا دفاع کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close