تازہ ترین

نیپرا کا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی20سماعتیں دوبارہ کرنےکا فیصلہ

نیپرا کا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی20سماعتیں دوبارہ کرنےکا فیصلہ
دوبارہ سماعتوں کافیصلہ ایپلٹ ٹربیونل کےحکم پرکیاگیا،نیپرا
نیپرا ان20درخواستوں کی ازسرنوسماعت 14 مارچ کو کرے گی

نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی 20 سماعتیں دوبارہ کرنے کا فیصلہ کرلیا نیپرا کے مطابق دوبارہ سماعتوں کا فیصلہ ایپلٹ ٹربیونل کے حکم پر کیا گیا ہے، ایپلٹ ٹربیونل نے اس حوالے سے نیپرا کے فیصلوں کو مسترد کردیا تھا۔۔۔نیپرا ان بیس درخواستوں کی از سر نو سماعت 14 مارچ کو کرے گی، 20 میں سے 15 سماعتیں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق جبکہ 5 سماعتیں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ہیں۔ ایپلٹ ٹریبونل نے 13 فروری 2024 کو نیپرا کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close