تازہ ترین

سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں واقع الیاس گوٹھ میں دوگروپوں کےدرمیان تصادم

سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں واقع الیاس گوٹھ میں دوگروپوں کےدرمیان معمولی تنازع پر تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ کےٹوئنٹی ون نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں واقع الیاس گوٹھ میں دوگروپوں کےدرمیان معمولی تلخ کلامی کےبعد نوبت تصادم تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں مقامی دکاندار زخمی ہوگیا، علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں گروپوں کےدرمیان مسلح تصادم کا خطرہ ہے، جبکہ اطلاع کے باوجود پولیس تاحال جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکی ہے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہےکہ جناح اسپتال کی ایم ایل او رپورٹ کے بعد باوجود بھی پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی ، جبکہ زخمیوں اور ان کے لواحقین نے مقدمہ کے اندراج کے لیے سہراب گوٹھ تھانے کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close