عوام کی لاقانونیت ہی عوا م کے گلے پڑنے لگی، شہر قائد میں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا
اضافی نفری ہونے کے باوجود بھی ٹریفک کنٹرول نہ ہونا پولیس اہلکاروں کی نااہلی ہے،شہری
عوام کی لاقانونیت ہی عوا م کے گلے پڑنے لگی، شہر قائد میں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہو گئے، عوام کی من مانی ہی عوام کے لیے مشکلات کا باعث بننے لگی،لیاقت آباد سمیت کےشہر مختلف علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن گیا، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہوگئے شہریوں کا کہنا ہےکہ اضافی نفری ہونے کے باوجود بھی ٹریفک کنٹرول نہ ہونا ٹریفک پولیس اہلکاروں کی نااہلی ہے، کراچی کی مصروف ترین شہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر کئی سوال اٹھا رہی ہیں ، شہریوں کا حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ٹریفک جام کہ مسئلے کا مستقل حل تلاش کرکے عوام کو پریشانی سے نجات دلایا جائے۔