تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود 7فیصد پر برقرار

اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود 7فیصد پر برقرار،،، مہنگائی کی شرح 7سے 9فیصدپر موجودہے، گورنر اسٹیٹ بینک،،، موجودہ صورتحال گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی میں شرح سودسات فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا، گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کہتے ہیں، مہنگائی کی شرح سات سے نوفیصد پر موجود ہے، موجودہ صورتحال گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہے۔ اسٹیٹ بینک میں پریس کانفرنس کرتےہوئے رضا باقرکا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے اعشاریئےدیکھتےہوئےپالیسی کمیٹی نےپالیسی ریٹ میں استحکام کا فیصلہ کیا۔ کورونا وبا کے معیشت پر اثرات اب بھی موجود ہیں۔۔ مختلف سیکٹر میں ہونیوالی تبدیلیوں کا بغورجائزہ لیا گیاہے، آٹو، سیمنٹ سمیت ایکسپورٹ سیکٹرمیں اضافہ دیکھا جارہا ہے، کورونا وبا کے دوران ایک سال میں ڈالر کے مقابلے میں برازیل،ترکی اور دیگر ممالک کی کرنسی میں زیادہ گراوٹ دیکھی گئی۔ اس کی نسبت پاکستانی روپیہ صرف تین اعشاریہ آٹھ فیصد کمزور ہوا ، زرمبادلہ سات ارب سے تیرہ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close