تازہ ترین

لاہورنے پی ایس ایل سیون کامیلہ لوٹ لیا،قلندرزکادھمال

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا ۔ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میزبان لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بالنگ کی دعوت دی ۔ لاہور قلندرز کا فائنل میچ میں ٹاس جیت کر آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر بلے باز فخر زمان صرف 3 رنز بنا کر آصف آفریدی کی بال پر آٹ ہوئے، لاہور کی پہلی وکٹ 12 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، بعد ازاں ذیشان اشرف 7 رنز بنا کر چلتے بنے۔آصف آفریدی نے اپنے اگلے اوور میں ٹیم کو ایک اور بڑی کامیابی دلاتے ہوئے گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانیوالے عبداللہ شفیق کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا جو کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپ ہو گئے۔حفیظ اور کامران غلام کے ہمراہ چوتھی وکٹ کے لیے 54رنز کی شراکت قائم کی۔ کامران غلام نے آصف آفریدی کو چھکا مارنے کی کوشش کی لیکن بانڈری پر شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ نے مل کر عمدہ کیچ لے کر کامران کو چلتا کردیا۔تجربہ کار محمد حفیظ نے بڑے میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ حفیظ اور ہیری بروک نے پانچویں وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی ، حفیظ 46 گیندوں پر ایک چھکے اور 69 رنز بنانے کے بعد دھانی کی وکٹ بنے۔ اختتامی اوورز میں ایک مرتبہ پھر ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ہیری بروک نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے آخری 2 اوورز میں 40 رنز بٹورے جس کی بدولت قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے۔ہیری بروک نے 22 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزے نے صرف 8 گیندوں پر 28رنز بنائے۔اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، سلطانز نے 20 گیندوں پر 15 رنز بنانے والے کامران غلام کی وکٹ حاصل کر کے چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔ میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فل سالٹ کی جگہ ذیشان اشرف کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔سلطانز کی ٹیم میں بھی اہم تبدیلی کی گئی ہے اور جانسن چارلس کی جگہ ٹم ڈیوڈ کی واپسی ہوئی ہے۔ میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، ذیشان اشرف، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، حارث رف، زمان خان پر مشتمل ہے جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، عامر عظمت، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر، شاہنواز دھانی، ڈیوڈ ولی شامل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close