تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 89 اموات

ملک میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ نواسی اموات سامنے آئی ہیں، جب کہ مزید دو ہزار آٹھ سو پچیاسی افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے  پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے تینتیس ہزار چھ سو دس ٹیسٹ کیے گئے، جن دو ہزار آٹھ سو پچیاسی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جب کہ وائرس سے ریکارڈ نواسی ہلاکتیں ہوئیں،سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح آٹھ اعشاریہ چار فیصد رہی، پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتیں پانچ ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں،اس سے قبل آٹھ جولائی کو ملک میں کورونا سے تراسی اموات ہوئی تھیں،ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہزار چار سو ستاسی ہوگئی ہے، اور مجموعی کیسز چار لاکھ تئیس ہزار ایک سو اناسی تک جا پہنچے ہیں، جب کہ فعال کیسز کی تعداد چولایس ہزار دو سو اٹھارہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close