تازہ ترین

بجلی کی قیمت میں اضافہ اور گیس کی بندش کے فیصلے کو کراچی کے صنتکاروں نے مسترد کر دیا

بجلی کی قیمت میں اضافے اور صنعتوں کو گیس کی بندش کے فیصلے کو کراچی کے صنتکاروں نے مسترد کر دیا، صنتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش کا مطلب صنعتوں کو تالہ لگانا ہے،،  فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر حیات مگوں اور کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شارق وہرہ نے کراچی کے ساتوں صنعتی علاقوں کی ترجمانی کرتے ہوئے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گیس بحران کے باعث ملک کی معیشت متاثر ہے ۔تین وزیر ٹی وی پر آکر کہتے ہیں کیپٹو پاور کو بند کردیا جائے، جب ملک کی ایکسپورٹ بہتری کی جانب گامزن ہو تی ہے صنعتوں کو یوٹیلیٹیز کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈال دی جاتی ہیں ۔

چیئرمین بی ایم جی گروپ کا کہنا تھا کہ ملک کی ایکسپورٹ میں اس لئے بہتری آئی تھی کہ صنتعوں کو پچاس دن تک گیس کی فراہمی کی گئی تھی ۔ بیشتر صنعتیوں میں بجلی کی ترسیل کا نطام موجود ہی نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے متبادل انرجی سے مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا۔

صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کی مس مینجمنٹ کی وجہ سے گیس کی بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے اس پر آج تک کنٹرول نہ کیا جاسکا ،اس صورتحال میں ملکی برآمدات شدید متاثر ہوگی ۔

صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ کیپٹو پاور میں جن لوگوں نے سرمایہ کاری کی ہے وہ کہاں جائیں ۔حکومت اپنا فیصلہ واپس لے کراچی کے صنعتکاروں کے خلاف اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close