تازہ ترین

نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان ، بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب ، پاکستان کا شدید احتجاج

پاکستان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریمؐکی شان میں گستاخانہ بیان پربھارتی ناظم الامور کودفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے حضورؐ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدیدمذمت کی گئی ،سینیٹ نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ممبر کی جانب سے توہین رسالت کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کرلی اور چئیرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ 10 جون کو اراکین سینیٹ پارلیمنٹ ہائوس سے بھارتی سفارتخانے تک ریلی کی شکل میں جائیں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے،تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ نبی کریمؐکی شان میں گستاخی پربھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اورانہیں بتایا گیا کہ بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی ناظم الامورکو بتایا گیا کہ توہین آمیز بیانات سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔بھارتی حکومت ان رہنماوں کے خلاف فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی کرے۔دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اورنفرت میں خطرناک حد تک اضافے پرتشویش ہے۔مسلمانوں کے خلاف جذبات بھڑکانا ان کو صدیوں پرانی عبادت گاہوں سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔ ادھر پاک فوج نے بھارتی حکام کی جانب سے حضورؐ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوں اوراقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں رکھا جارہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلح افواج نے حضورؐکی شان اقدس میں گستاخی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ افسوسناک عمل مسلمانوں کیخلاف شدیدنفرت کامنہ بولتاثبوت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ مسلح افواج نے بھارتی حکام کی جانب سے گستاخانہ بیان کی سخت مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں اوراقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں رکھاجارہاہے۔دوسی جانب حکومتی و اپوزیشن اراکین سینٹ نے بھارتی رہنمائوں کی طرف سے توہین رسالت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالت ؐپر ہماری جان بھی قربان ہے، بی جے پی کا اقدام مسلمانوں پر حملہ ہے،بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے،او آئی سی اجلاس میں ناموس رسالت پر وارتنگ دی جائے۔ پیر کو سینٹ اجلاس کے دور ان بھارت کی جانب سے ناموس رسالت کے معاملے پر ایوان میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کاہکہ جب معاملہ ناموسِ رسالت کا ہو تو ہم سب ایک ہیں اس سلسلے میں ایک قرارداد بھی منظور کی جائے۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے، بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ بی جے پی کا یہ اقدام مسلمانوں پر حملہ ہے،یہ اقدام تیسری جنگ عظیم کے مترادف ہے،60 مسلم ممالک ناموس رسالت ؐپر جواب دیں ،او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے،او آئی سی اجلاس میں ناموس رسالت پر وارننگ دی جائے۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ناموس رسالت ؐپر ایوان سے متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کروائی جائے گی،میرے دستخط کے ساتھ قرارداد کی کاپی اقوام متحدہ کے دفتر جمع کروائی جائے گی،ایوان بالا کا تین رکنی وفد اقوام متحدہ کے دفتر جاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close