تازہ ترین

ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے ہروقت تیارہیں،صدرمملکت

ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے ہروقت تیارہیں،صدرمملکت
الحمدللہ آج ہم دفاعی اعتبارسےایک مضبوط ملک ہیں،آصف زرداری
آج کےدن برصغیرکےمسلمانوں نےایک الگ وطن کا مطالبہ کیا،صدر
پاکستان نےمشکلات کےباوجود ترقی کے منازل طے کئے،صدرمملکت
پاکستان کومختلف معاشی،سماجی،سیاسی چیلنجزکاسامناہے،آصف زرداری
خوشی ہےانتخابی عمل کے بعد جمہوری حکومت قائم ہوچکی،آصف زرداری
ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام مشکلات کا ملکر حل نکالیں،آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے ہروقت تیار ہیں۔ یوم پاکستان پر پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ الحمدللہ آج ہم دفاعی اعتبار سے ایک مضبوط ملک ہیں، ہم نے بہت مشکلات کے باوجود دفاعی، صنعتی، ٹیکنالوجی و دیگر شعبوں میں ترقی کی منازل طے کیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا، قائد اعظم کی قیادت میں 7 سال بعد ایک آزاد اور خودمختار ریاست قائم کی، پاکستانی قوم قیام پاکستان سے اب تک مختلف نشیب و فراز سے گزری ہے۔صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نےمشکلات کے باوجود مختلف شعبوں میں ترقی کے منازل طے کئے۔۔۔۔پاکستان کو مختلف معاشی،سماجی،سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔۔ بےروزگاری اورغربت جیسے بڑے چیلنجز ہیں۔۔ خوشی ہےانتخابی عمل کے بعد جمہوری حکومت قائم ہوچکی ۔۔۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام مشکلات کا ملکر حل نکالیں۔۔ماضی کی طرح آج بھی پاکستان کو ان چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔۔تمام سیاسی جماعتیں سیاسی مفادات ایک طرف رکھ کر ملکی خوشحالی کیلئےملکر کام کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close