تازہ ترین

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کسٹم کے ہمراہ کھلے سمندر میں کارروائی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستان نیوی اور کسٹم انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر کھلے سمندر میں منشیات کے خلاف آپریشن کیا۔جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ۔ منشیات کے خلاف سرگرم پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی پاکستان نیوی اور کسٹم انٹیلی جینس کے ہمرا ہ کھلے سمندر میں کارروائی، کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ۔آپریشن کے دوران تقریباًچھ کلو سفید کرسٹل اورپندرہ سو گرام افیم برآمد کی گئی ۔جس کی بین ال اقوامی منڈی میں قیمت چار سو بیس ملین پاکستانی روپے بتائی جارہی ہے ۔آپریشن کے دوران اسمگلرز کو ال سبحان نامی کشتی سمیت حراست میں لے لیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close