خرم شیر زمان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سب سے بڑا لینڈ گریبر قرار دے دیا
خرم شیر زمان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سب سے بڑا لینڈ گریبر قرار دے دیا , ملیر کی زمینوں اور جنگلات پر پیپلز پارٹی رہنماؤں کا قبضہ ہے، پی ٹی آئی رہنما
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سب سے بڑا لینڈ گریبر قرار دے دیا، کہتے ہیں ملیر کی زمینوں اور جنگلات پر پیپلز پارٹی رہنماوں کا قبضہ ہے سپر ہائی وے پر فارم ہاوسز کے خلاف کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی انتقامی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، وفاقی حکومت غیر قانونی طور پر تعمیر بلاول ہاوس کے خلاف بھی کارروائی کرے، سندھ کے غلام ادارے اپنی حدود میں رہیں، خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سب سے بڑے لینڈ گریبر ہیں، ملیر کی زمینوں اور جنگلات پر پیپلز پارٹی رہنماوں کا قبضہ ہے، صوبے کی زمینوں کو کوڑیوں کے بہاو بیچا گیا ہے، فارم ہاوسز کے خلاف کارروائی کر کے سندھ حکومت نے شروعات کی ہے، اب اختتام کا بھی انتظار کرے