تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت کراچی حقوق ریلی کا انعقاد

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت کراچی حقوق ریلی کا انعقاد،،، ریلی میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی قیادت سمیت کارکنوں کی شرکت کراچی کے شہریوں کے ساتھ زیادتیاں بند کی جائیں ،ایم کیوایم پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت شہر قائد کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کے خلاف کراچی حقوق ریلی کا نکالی گئی،ریلی حسن اسکوائر سے شروع ہوئی جو مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گئی ، ریلی میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی قیادت سمیت کارکنوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی ۔مزید دیکھتےہیں اس رپورٹ میں ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں شرکت کیلیے کارکنوں کی بڑی تعداد ریلیوں کی شکل میں صبح ہی سے حسن اسکوائر پہنچنا شروع ہو گئی تھی،،، کارکنون نے پارٹی پرچم ،، پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،، اور پر جوش نعرے لگا رہے تھے۔۔  ایم کیو ایم کی جانب سے ریلی کے روٹ پر شہر کے مختلف علاقوں میں استقبالی کیمپ بھی لگائے گئےتھے،، جہاں موجود کارکن پارٹی نعرے بازی کرتے رہے،، جبکہ پارٹی کے ترانے بھی بجائے جاتے رہے۔۔  کراچی حقوق ریلی مختلف شاہراہوں اور شاہراہ فیصل سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ،، جہاں پارٹی کے مرکزی لیڈر کارکنوں سے خطاب کیا ،،، پریس کلب پر مرکزی قیادت کیلیے ایک بڑا اسٹیج پہلے ہی تیار کر دیا گیا تھا،، جس کے عقب میں مطالبات بھی درج کیے گئے تھے ۔۔  ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ زیادتیاں بند کی جائیں ،، جعلی ڈومیسائل پر دی گئی نوکریاں ختم کی جائیں،، اور شہری مسائل کے حل کیلیے بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیئے جائیں۔۔ایم کیو ایم کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کے ساتھ تعصب برت رہی ہے،، سندھ کے شہری علاقوں کو جان بوجھ کر تبا ہ و برباد کیا گیا ہے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close