تازہ ترین

بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور ملک کیلیے جان دی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور ملک کیلیے جان دی، پنجاب کے ایک سو ساٹھ اراکین اسمبلی میں سے ایک سو انسٹھ کے استعفے میرے پاس آ گئے ہیں سکھر روانگی سے قبل جاتی عمرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور ملک کیلیے جان دی، میاں نواز شریف اور بی بی شہید نے ملک کے لیے میثاق جموریت کیا، میں اور بلاول میثاق جمہوریت لے کر آگے بڑھیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے لیے ہم سب پارٹیاں اکھٹی ہیں، مولانا فضل الرحمان اور دیگر پارٹیاں کلیئر ہیں کہ جعلی حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت کو این آر اونہیں دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close