تازہ ترین

روس کی تیار کردہ اسپٹنک 5 کی درآمد اور ڈسٹریبوشن کے لیے اجازت دے دی گئی

روس کی تیار کردہ اسپٹنک 5 کی درآمد اور ڈسٹریبوشن کے لیے اجازت دے دی گئی , اسپٹنک فائیو کووڈ-19 ویکسین ملک میں منظور ہونے والی تیسری ویکسین بن گئی  

حکومت نے روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنک ہنگامی حالات میں استعمال کرنے کی اجازت دے دی ، حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی کھیپ اسی ماہ پاکستان پہنچ جائے گی۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے، مقامی دوا ساز ادارہ یہ ویکسین منگوائے گا، ملک میں اب تک مختلف ممالک کی تین ویکسینز کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے ، ان میں چینی کمپنی سائنو فارم کی ویکسین، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اور روسی ویکسین اسپوٹنک شامل ہیں۔ روسی ویکسین کو منفی اٹھارہ ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close