تازہ ترین

مینارپاکستان پر پی ڈی ایم کاجلسہ ہرصورت ہوگا،جس نےجوکرناہےکرلے،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا جاتی امراء میں مریم نوازکےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان کےعوام جمہوریت اورجمہوری جماعتوں کےساتھ ہیں،گلگت بلتستان کے الیکشن میں جب گیا تو خبریں چل رہی تھیں کہ ہم پی ڈی ایم چھوڑدیں گےلیکن اب پی ڈی ایم نے فیصلہ کرلیا ہےاکتیس دسمبر کوسب استعفیٰ جمع کرائیں گے، اس فیصلے میں پی پی پی بھی شامل ہے،انہوں نےکہاکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے پارٹی سی ای سی اجلاسوں کا فیصلہ کیا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیاجائےگاکہ سندھ حکومت کی قربانی دیں یا نہیں،استعفوں سےمتعلق معاملات کا سی ای سی اجلاسوں میں غور ہوگا،سندھ حکومت اورقومی اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ سی ای سی اجلاس میں رکھوں گا،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پہلا فیز کامیابی اور تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، دوسرے فیزمیں جو اقدامات کررہے ہیں وہ سب کو پتہ لگ جائیں گے،جمہوری جماعتیں ہرگزنہیں چاہیں گی کہ کوئی اورفائدہ اٹھائے،انہوں نےکہاکہ پی ڈی ایم کےقیام سےدراڑ پیداہونےکےخواب دیکھےجارہےہیں،تیرہ دسمبر کومینارپاکستان پرپی ڈی ایم کا جلسہ ہرصورت میں ہوگا، جس نےجوکرناہےکرلے،میرے پیچھےآصفہ ہے، بھائی کوبہن سےطاقت ملتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close