تازہ ترین

آئی ایم ایف گلا دبادیتا ہے، سانس لینے کی بات ہوگی، وزیرخزانہ

آئی ایم ایف گلا دبادیتا ہے، سانس لینے کی بات ہوگی، وزیرخزانہ, عدم استحکام ختم کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے بات کروں گا، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے سخت شرائط کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا ، جس کی سیاسی قیمت بھی ہے۔آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ سہولت دیں، ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں گے، ریونیو کا ٹارگٹ نہ دیں، یہ نہیں ہوگا کہ جیسے ہم سےکہا گیا کہ تین ہزار سے ٹارگٹ پانچ ہزار پانچ سو تک لے جائیں، بجٹ میں یقینی بنائیں گے ٹیکس نیٹ میں آنے والوں کو ہراساں نہ کیا جائے۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ مڈل مین کی کمر توڑ دیں گے، بجلی کی قیمتیں بڑھانے پرآئی ایم ایف سے معذرت کریں گے، آئی ایم ایف اتنا گلا دبا دیتا ہے کہ سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے اور ہم نے آئی ایم ایف سے یہی بات کرنی ہے کہ کچھ سانس لینے کا موقع دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close