تازہ ترین

شہر قائد میں دہشت گردی کو عروج دینے والے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے

کراچی کے علاقے کورنگی سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں میں کامران حیدر اور قرار حسین شامل ہیں، ملزمان نے جامعہ بنوریہ کے شیخ الحدیث یوسف لدھیانوی کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا، ملزمان نے مفتی نظام الدین شامزئی ودیگر شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف بھی کیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ، ملزمان نے 2007 سے 2013 تک مذہبی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم نےعیسیٰ نامی شخص کو ڈیفنس میں قتل کیا، ملزمان مذہبی جماعت کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزم کامران نے2007 میں ساتھیوں کے ہمراہ جماعت اسلامی کے رہنما کو قتل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close