تازہ ترین

کراچی کے مجسمہ ساز کا بانی پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار

ایک سال کی محنت اور 25لاکھ روپے کی لاگت سے قائداعظم کا مجسمہ تیار کرلیا

کراچی کے مجسمہ ساز کا بانی پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار, ایک سال کی محنت اور 25لاکھ روپے کی لاگت سے قائداعظم کا مجسمہ تیار کرلیا

قائد اعظم محمد علی جناح سے محبت کا اظہار یوتو ہر دور میں محب وطن پاکستانی کرتے رہے ہیں، کراچی کے مجسمہ ساز کا بانی پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار ، پچیس لاکھ روپے لاگت سے ایسا مجسمہ تیار کردیا جو دیکھنے والوں کو بھی مجسم حیرت میں ڈالنے لگا ہے۔ بانی پاکستان کوکراچی کے مجسمہ ساز کا خراج عقیدت،،،، ایک سال کی محنت اور پچیس لاکھ روپ کی لاگت سے قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ تیار کرلیا۔  تیرہ فٹ اونچے بانی پاکستان کے اس مجسمے کو فائبر کی مدد سے کم و بیش ایک سال کے عرصے میں تیار کیا گیا ہے،اور اتنی مہارت سے رنگا گیا ہے کہ دیکھنے والوں کو ایسا گماں ہوتا ہے کہ قائد اعظم اس کے سامنے سراپا خود موجود ہوں  ستر سالہ بزرگ مجسمہ ساز عاصم مرزا کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک بلند پا یہ شخصیت کے حامل تھے،ان کی شخصیت نے تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ، مجسمے کی تیاری تحقیق کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔  عاصم مرزا کا کہنا تھاکہ ان کا یہ مجسمہ قائد اعظم سے ان کی والہانہ محبت کا ثبوت ہے ،اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کا یہ مجسمہ کسی ایسی جگہ نصب کیا جائے جہاں ہر خاص و عام اسے دیکھ سکے۔  انھوں نے اس فن پر حکومتی عدم توجہی کا شکوہ بھی کیا ، اور حکومت سے اس فن کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر زور بھی دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close