تازہ ترین

صدر پیوٹن پر بھی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرائن پر روسی حملے کی صورت میں واشنگٹن روسی صدر ولادمیر پیوٹن پر بھی ذاتی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا حملہ ہونے کی صورت میں وہ خود صدرپیوٹن پر بھی پابندیاں عائد کرنے کے امکانات دیکھتے ہیں؟، تو جو بائیڈن نے جواب دیا: ”ہاں، میں اسے دیکھوں گا۔”ان کا یہ تازہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یوکرائن کی سرحد کے آس پاس موجود روسی جنگی دستوں نے اپنی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ تاہم روس کا کہنا ہے کہ وہ یوکرائن پرحملہ نہیں کرے گا۔صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرائن پر روسی در اندازی دوسری عالمی جنگ کے بعد ”سب سے بڑا حملہ” بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ”یہ دنیا کو بدل کر رکھ دے گا۔” پیر کے روز پینٹا گون نے کہا تھا کہ یوکرائن کشیدگی کے پیش نظر ساڑھے آٹھ ہزار امریکی فوجیوں کو ”سخت الرٹ” پر رکھا گیا ہے۔بائیڈن کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحادیوں کے لیے امریکا کی ایک ”مقدس ذمہ داری” ہے اور اگر روس کی جانب سے فوجیوں کے اجتماع کا سلسلہ جاری رہا یا پھر اس کی جانب سے کوئی اقدام کیا گیا، تو ان فوجیوں کو ضرورت کے مطابق تعینات کیا جا سکتا ہے۔تاہم بائیڈن نے نامہ نگاروں پر یہ بھی واضح کر دیا کہ ان کا یوکرائن کے اندر امریکی فوجیوں کو بھیجنے کا ”کوئی ارادہ نہیں ہے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close