تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں میں اختلافات ہیں

ایم این اے، ایم پی اے کھل کر اپنے امید وار کی مخالفت کررہے ہیں

پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں میں اختلافات ہیں، ،،، ایم این اے، ایم پی اے کھل کر اپنے امید وار کی مخالفت کررہے ہیں،،،،  حلیم عادل شیخ نے سپرہائی وے بلاک کیا، سعید غنی

صوبائی وزیرو رکن سندھ اسمبلی سعید غنی کہتے ہیں پی ٹی آئی کے لوگوں میں اختلافات ہیں ان کے ایم این اے ایم پی اے کھل کے کہ رہے ہیں کہ ہم ان کے کنڈیڈیٹ کو ووٹ نہیں کریں گے, سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کی جانے والی کاروائیوں کو سیاسی انتقامی کاروائی کا رنگ نا دیا جائے ،حلیم عادل شیخ نے سپر ہائی وے کو بلاک کیا ،اس پر اگر ایف آئی آر ہوئی تو کیا غلط ہوا , پی ٹی آئی کے لوگوں میں اختلافات ہیں پی ٹی آئی کے لوگ ان کی قیادت سے ناراض ہیں ان کے ایم این اے ایم پی اے کھل کے کہ رہے ہیں کہ ہم ان کے کنڈیڈیٹ کو ووٹ نہیں کریں گے ،انہوں نے کہا کہ بطور کارکن میں اپنے کنڈی ڈیٹ کے لئے ووٹ مانگوں یہ میرا حق ہے ووٹ دینا یہ نا دینا یہ ان کا حق ہے ,سعید غنی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران آئی جی سندھ کی تبدیلی کے سوال پر کہا کہ ایک شخص جس پر زمینوں پر قبضے کے الزامات ہیں جس شخص پر الیکشن کے دن ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کا الظام ہے اس شخص کے خلاف اگر پولیس کاروائی کرتی ہے بجائے پولیس کو شاباس دینے کے آئی جی بدلنے کی بات جاتی ہے , سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی سکیورٹی پر معمور پولیس کا غلط استعمال کرنے پر ان سے سکیورٹی واپس لی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close