وزیراعظم بنا تو اپنا مینڈیٹ لے کر بننا چاہوں گا،بلاول بھٹو زرداری
وزیراعظم بنا تو اپنا مینڈیٹ لے کر بننا چاہوں گا،بلاول بھٹو زرداری , وزارت عظمیٰ کا امیدوار ن لیگ کا ہی ہوگا، پی پی چیئر مین
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہےکہ وزیراعظم بنا تو اپنا مینڈیٹ لے کر بننا چاہوں گا،کوشش ہو گی کہ نئی حکومت کو الیکشن اصلاحات تک محدود کیا جائے بلاول بھٹو زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ارکان کی تعداد زیادہ ہے اس لیے وزارت عظمیٰ کا امیدوار انہیں کا ہوگا،انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ نئی حکومت کو الیکشن اصلاحات تک محدود کیا جائے،پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمیں پیسا دینے کی ضرورت نہیں حکومت کے ایم این ایز خود آ رہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ووٹ ڈالنا علی وزیر کا حق ہے، اسپیکر علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں