تازہ ترین

عذیربلوچ عدم شواہد پر مزید 2 کیسز میں بری

جوڈیشل کمپلیکس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف قتل کے دو مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے قتل کے دو مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد کی بناء پر دونوں مقدمات میں عذیر بلوچ کو بری کرنے کا حکم دے دیا

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی بریت کا سلسلہ جاری ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیس میں میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف قتل کے دو مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی دوران سماعت بغدادی اور کلاکوٹ کے تفتیشی افسران کا کہنا تھاکہ عزیز بلوچ کے خلاف مقدمات 2004 میں درج کئے گئے تھے ملزم عزیر بلوچ کے خلاف تھانہ بغدادی اور کلاکوٹ میں مقدمات درج تھے ملزم کے خلاف بلوچ نامی نامعلوم شہری کے قتل کا الزام تھا استغاثہ کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے گئے عدالت نے تمام دلائل سننے کےبعد عدالت نے قتل کے دو مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد کی بناء پر دونوں مقدمات میں عذیر بلوچ کو بری کرنے کا حکم دے دیا واضح رہےکہ عذیر بلوچ اب تک 8 مقدمات میں بری ہوچکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close