تازہ ترین

ایم کیوایم رہنماوں کی پیپلزپارٹی کے رہنماوں سے ملاقات

حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان مذاکرات
ایم کیوایم رہنماوں کی پیپلزپارٹی کے رہنماوں سے ملاقات
ایم کیوایم کےوفد کو بلدیاتی حلقہ بندیوں سمیت دیگر امور پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا،ذرائع
ملاقات میں ایم کیوایم نے پرانے مطالبات دہرائے
بلدیاتی حلقہ بندیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن سے مشروط ہے، پیپلزپارٹی
نئی حلقہ بندیوں کے لیے تیار ہیں، الیکشن کمیشن کو آپ کے وکلاء راضی کریں، پیپلزپارٹی
ایم کیوایم کےوفد میں وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن ، امین الحقاور محمد حسین خان شامل تھے، ذرائع
——————————————————————————————————————————————–

 حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کےدرمیان مذاکرات کا دور شروع ہوگیا، پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کے وفد کے مابین بلدیاتی حلقہ بندیوں سمیت دیگر امور پر مذاکرات ہوئے اور معاہدے پر پیش رفت سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈیڑھ گھنٹے ملاقات میں ایم کیو ایم نے پرانے مطالبات دوہارہ دہرائے جس پر حکومت سندھ کی جانب سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم وفد کو آگاہ کیا کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن سے مشروط ہے اور ہم نئی حلقہ بندیوں کے لیے تیار ہیں لیکن الیکشن کمیشن کو آپ کے وکلا راضی کریں۔ پیپلز پارٹی نے اس امر پر واضح مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں نئی حلقہ بندیاں کرانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ایم کیوایم کے وفد میں وسیم اختر، خواجہ اظہارالحسن، امین الحق اور محمد حسین خان شامل تھے جبکہ پیپلزپارٹی رہنماؤں میں ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان حکومت مرتضی وہاب بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close