تازہ ترین

روس اور یوکرین تنازع شدت اختیار کر گیا

روس اور یوکرین تنازع شدت اختیار کر گیا,,روس نے2 یوکرینی ریاستوں کی آزادی کو تسلیم کرلیا

روس اور یوکرین تنازع شدت اختیار کر گیا، روس نے دو یوکرینی ریاستوں کی آزادی کو تسلیم کرلیا۔ امریکا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے روسی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئےعلیحدہ ہونے والےعلاقوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کی دو ریاستوں ڈونسیک اور لوہانسک میں روسی فوج داخل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں قتل عام مسلسل کئی سالوں سے جاری ہے، یوکرین کو نیٹو کا حصہ بنانے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جاچکا ہے، جس کا مقصد فضائی راہداری کو کنٹرول میں رکھنا ہے،امریکا، جرمنی اور برطانیہ نے روسی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے علیحدہ ہونے والے علاقوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکیوں کو ان علاقوں میں سرمایہ کاری یا تجارت سے روک دیا جائے گا۔ صدر بائیڈن روسی اقدام پر جلد نیا حکم نامہ جاری کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close