تازہ ترین

سندھ بھرمیں گرمی کی شدید لہر،ہیٹ ویوالرٹ جاری

پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے اضلاع میں گرمی کی نئی لہر اور ہیٹ ویو کے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق گرمی کی جاری حالیہ لہر سندھ کے بیشتر علاقوں میں اگلے دو دنوں تک جاری رہے گی۔پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ 15 اور 16 مئی کے درمیان درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری کمی کا امکان ہے۔17 مئی کے بعد ہی ہیٹ ویو وسطی اور بالائی سندھ میں دوبارہ شدت اختیار کر لے گی جس کی وجہ سے دادو، نواب شاہ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، قمبر شہداد کوٹ، خیر پور اور سکھر کے اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق حیدرآباد،میرپورخاص، بدین، تھر پارکر، سانگھڑ اور عمرکوٹ کے اضلاع میں اگلے دو دنوں کے دوران دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ 13 اور 14 مئی کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ہے-پی ڈی ایم اے سندھ نے گرم موسم کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔پی ڈی ایم اے سندھ نے کے-الیکٹرک، حیسکو/ سیپکو کے چیف ایگزیکٹیوز کو ہیٹ سٹروک سینٹرز، جنرل ہاسپٹلز اور عام عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔ ادارے نے فلاحی اداروں کے چیف ایگزیکٹوز کو گنجان آباد علاقوں میں قائم کر دہ ہیٹ سٹروک سینٹرز میں ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی درخواست کی ہے-پی ڈی ایم اے سندھ نے کے ڈبلیو ایس بی اور واسا کے مینیجنگ ڈائریکٹرز سے پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لے کہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close