تازہ ترین

عمران خان کی تقریر رخصتی کے ابتدائی کلمات ہیں ، سعید غنی

سندھ کے وزیر اطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی نے وزیراعظم کی تقریرپررد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی تقریر رخصتی کے ابتدائی کلمات ہیں، خان صاحب آپ کے بارہ موسم ختم ہوگئے ہیں، اب تیری رخصتی کا موسم شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ایک معیشت کے ماہر آج الیکشن کمیشن میں ڈھیر ہوگئے۔سعید غنی نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب آپ نے جاپان اور جرمنی کی سرحدیں کس کیفیت میں ملائیں تھیں، نیازی صاحب آپ کے استاد بھی 25 سال بنجر زمین پر ہل چلانے پر شرمسار ہیں۔وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ عمران اسماعیل رسوائی آئی رے رسوائی آئی ہے کے گانے کی ریہرسل شروع کردیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close