تازہ ترین

سینیٹ الیکشن ، تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان

سینیٹ الیکشن ، تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان, فیصل واوڈا، شبلی فرازاورحفیظ شیخ سمیت 20امیدوار میدان میں  

پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد فیصل واوڈا، شبلی فراز،حفیظ شیخ سمیت بیس امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب سے سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری، عون عباس، علی ظفر اور ڈاکٹر زرقا کو امیدوار نامزد کیا گیا۔ سندھ سے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو، خیبرپختونخوا سے شبلی فراز، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ، فیصل سلیم، نجیب اللہ خٹک، دوست محمد اور ڈاکٹر ہمایوں مہمند امیدواروں میں شامل ہیں۔ثانیہ نشتر، فلک ناز چترالی اور گوردیپ سنگھ خیبرپختونخوا سے امیدوار ہوں گے۔ اسلام آباد سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد جبکہ بلوچستان سے عبدالقادرکو امیدوار نامزد کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close