تازہ ترین

مہنگائی کی ذمہ دارسرکارکیخلاف کھلی مزاحمت ہوگی، بلاول بھٹو

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پی پی پی گلگت بلتستان کے عہدیداران کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں گلگت بلتستان ایگزیکٹوز کا زرداری ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں عہدیداران نے خطے کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پی پی پی گلگت بلتستان کے عہدیداران کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی گلگت بلتستان کے عہدیداران نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملک کے عام آدمی کی آواز ہے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ملک بھر کے عوام 27 فروری کو نکلیں گے اور عمران خان کی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو ایسی حکومت نہیں چاہیے جو ان کے گھروں کے چولہے تک بجھادے۔انہوںنے کہاکہ عوام کمر کس لیں، مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار سرکار کے خلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close