تازہ ترین

پڑوسی ملک سے تربیت حاصل کرنے والا ملزم گرفتار

پڑوسی ملک سے تربیت حاصل کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم فرقہ وارانہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے میں ملوث تھا،سی ٹی ڈی

کراچی میں سی ٹی ڈی نے پڑوسی ملک سے تربیت حاصل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم پاکستان میں مذہبی اور فرقہ وارانہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے میں ملوث تھا سی ٹی ڈی نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی میں ملزم ذاکر رضا عرف ندیم کو گرفتار کر لیا،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے پڑوسی ملک میں تربیت حاصل کی،گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں،سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزم عسکری تنظیم کے پلیٹ فارم سے تربیت یافتہ ملزم محمد عباس جعفری کا قریبی ساتھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close