ملک میں بلیک آوٹ پر کارروائی چھوٹے اہلکاروں کے خلاف کی گئی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سو ایم ایم سیفٹی گیس کی ایس این جی پی ایل کو فراہمی غیرآئینی ہے، یہ سندھ کا حق ہے، صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے آٹا، چینی اور مہنگائی کو وفاقی حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ قرار دیا، انھوں نے کہا کہ حد ہوگئی ملک بھر میں بلیک آوٹ ہوا لیکن کارروائی چھوٹے اہلکاروں کے خلاف کی گئی ہے۔