تازہ ترین

سپریم کورٹ کاتاریخی فیصلہ ،متحدہ اپوزیشن ، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اورکارکنان کاجشن

سپریم کورٹ کے فیصلہ پرمتحدہ اپوزیشن ، تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی اورکارکنان نے بھرپور جشن منایااور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے جبکہ اس موقع پر سو اورپانچ سو روپے والے کرنسی نوٹ بھی نچھاورکئے گئے ،مسلم لیگ (ن) نے آئین پاکستان زندہ باد جشن ،یوم تشکر منانے اورشکرانے کے نوافل ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد کارکنان کی بڑی تعداد گلبرگ میں واقعہ اس نجی ہوٹل کے باہر پہنچنا شروع ہوگئے جہاں پر متحدہ اپوزیشن اور تحریک انصاف کے منحرف اراکین نے قیام کررکھا ہے۔عدالتی فیصلے کی خوشی میں اراکین اورکارکنان ہوٹل کے باہر جمع ہو گئے اورمک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گونیازی،وزیراعظم شہباز شریف کے نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پرمٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ،اس موقع پر رہنمائوںکی جانب سے سو اورپانچ سو روپے کے کرنسی نوٹ بھی نچھاور کئے گئے۔مسلم لیگ (ن)کی سیکرٹری پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری ،خواجہ عمران نذیر، ملک ندیم کامران ،پیر اشرف رسول ، میاں عبدالرئوف سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے آئین و قانون کی سربلندی کا فیصلہ دیا،سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومت کے موقف کو غلط ثابت کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد مرکز میں وزیراعظم شہباز شریف اور پنجاب میں حمزہ شہباز وزیراعلی ہوں گے ۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے آئین پاکستان جشن منانے اور اللہ تعالی کے ہاں سربسجود اور شکرانے کے نوافل ادا کرنے کا اعلان بھی کیا ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) لاہور یوم تشکر اور آئین پاکستان زندہ باد جشن منائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close