تازہ ترین

بلدیہ میں دھاگے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 3مزدور جاں بحق

بلدیہ میں دھاگے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 3مزدور جاں بحق،،،،، آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

کراچی کے علاقے بلد یہ سیکٹر فائیو میں دھاگے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے، فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچی اور کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا گیا فیکٹری میں آگ منگل اور بدھ کی درمیان شب لگی، ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ لے لیا تھا ،آگ کے باعث فیکٹری مکمل طور پر جل گئی، جبکہ کروڑوں روپے کا دھاگا بھی جل کر راکھ ہو گیا، پولیس نے فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا ہے،سندھ کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کا جائزہ لیا،میڈیا سے گفتگو میں سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں، فائر بریگیڈ کی جانب سے کوئی کوتاہی ہوئی تو کارروائی ہوگی، جھلس کرجاں بحق افراد کی شناخت محمد کاظم، فياض اور علی شير کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close