تازہ ترین

لیاری ایکسپریس وے پر نان اسٹاپ پیپلزبس چلانے کا فیصلہ

یسٹ سروس اور سروے 11جون تک مکمل کیا جائے، شرجیل میمن  

لیاری ایکسپریس وے پر نان اسٹاپ پیپلزبس چلانے کا فیصلہ
ٹیسٹ سروس اور سروے 11جون تک مکمل کیا جائے، شرجیل میمن

سندھ حکومت کی جانب سے شہر قائد میں لیاری ایکسپریس وے پر نان اسٹاپ پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ کرن شیخ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے رکن منیر میمن، اور دیگر شریک ہوئے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر وے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لیاری ایکسپریس وے پر ٹیسٹ بس چلانے اور سروس شروع کرنے کے حوالے سے سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے پر پیپلز بس سروس چلنے سے باقی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ سندھ حکومت عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 11 جون تک ٹیسٹ بس سروس اور سروے مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close