تازہ ترین

کے سی آر کو سی پیک میں شامل کیا جائے گا، وزیراعظم کا وعدہ

شہبازشریف نے کے فور2024 تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی

کے سی آر کو سی پیک میں شامل کیا جائے گا، وزیراعظم کا وعدہ ۔..شہبازشریف نے کے فور2024 تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کے سی آر کو سی پیک میں شامل کرنے کا وعدہ کرلیا، وزیراعلی ہاوس میں اہم اجلاس کے دوران شہبازشریف نے کے فور منصوبہ دوہزار چوبیس تک مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ ریڈلائن بسوں کی خریداری میں بھی سندھ کی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرادی، بطور وزیراعظم شہبازشریف کا پہلا دورہ کراچی، فیصل ایئربیس آمد پر مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا، وزیراعلی مرادعلی شاہ اور وزیراعظم ہیلی کاپٹر کےذریعے مزار قائد پہنچے نیٹ شہبازشریف کےساتھ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم قائدین نے مزار قائد پرحاضری دی، پھول رکھےاور فاتحہ خوانی کی، شہبازشریف نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات تحریر کیے۔ شہبازشریف کی وزیراعلی ہاوس میں مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات کی گئی، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو سابق حکومت کی سندھ کے لیے مختص رقم میں کٹوتیوں سے متعلق بتایا۔ شہبازشریف نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت صوبوں کے تحفظات دور کرے گی، وزیراعظم کی زیرصدارت سندھ کے ترقیاتی پروگراموں سمیت وفاق اور سندھ کے مسائل پر بھی اجلاس ہوا، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی،، خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار، کنور نوید اور مولانا اسد محمود بھی موجود تھے، وزیراعلی نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ کے سی آر سمیت سندھ کے منصوبے سی پیک میں شامل کئے جائیں۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ کے سی آر کو واپس سی پیک کے تحت بنائیں گے۔ انھوں نے کے فور کے فنڈز مہیا کرنے اور چیئرمین واپڈا کو منصوبہ دوہزار چوبیس تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلی نے ریڈلائن بی آر ٹی سسٹم پر بریفنگ دی اور بسوں کی خریداری کے لیے پچاس فیصد اخراجات دینے کی درخواست کی، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ بسوں کی خریداری پر وفاقی حکومت سندھ کی بھرپور مدد کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close