تازہ ترین

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،،، عدالت کا حلیم عادل کو 25فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں پچیس فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، حلیم عادل شیخ کو ضمنی الیکشن میں ملیر کا دورہ مہنگا پڑگیا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، انھوں نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے شریک ملزمان مفرور ہیں اور انھیں گرفتار کرنا ہے، واقعے میں استعمال کی گئی گاڑیاں بھی برآمدکرنی ہیں۔حلیم عادل شیخ کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ سی آئی اے سینٹر میں اپوزیشن لیڈر کے کمرے سے سانپ نکلا ہے، انھوں نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی انتقام کا کیس ہے دہشتگردی کا نہیں لہٰذا دہشتگردی کی دفعات لگانا بدنیتی ہے۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو پچیس فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے پچیس فروری کو کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔ حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھی پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فارم ہاوس پر قائم تجاوزات گرانے کے دوران ہنگامہ آرائی کے باعث کیس میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو اے ٹی سی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close